خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیان حلفی پر شہباز شریف کیخلاف کارروائی کی درخواست، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے بیان حلفی پر وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سلطان تنویر نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کو دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دستاویزات لف کریں جس سے آپ اپنا کیس ثابت کر سکیں۔درخواست کے متن کے مطابق شہباز شریف نے بیان حلفی دیا کہ نواز شریف علاج کروا کر وطن واپس ا? جائیں گے، شہباز شریف نے جھوٹا بیان حلفی دیا، شہباز شریف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔بعدازاں عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔