شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جا ری

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مظلوم کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جا ری ہے قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو اندھا دھند فا ئرنگ کر کے شہید کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاکے مطابق قا بض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مڑھل میں ایک نام نہاد تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران اندھا دھند فا ئرنگ کر کے شہید کیا۔دوسری جا نب ایک بھارتی پولیس اہلکار نے دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ انہیں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیاگیا ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے۔