پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظور

اسلام آباد (پی پی آئی)صدرمملکت کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظورکرلی گئی،کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن کمیشن کی صدر کا انتخابی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کی تجویزپر ترمیم کی منظوری دی،ذرائع کے مطابق سیکشن57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی تاریخ کیلئے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا،منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔