پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیر میسور ٹیپوسلطان کا یوم شہادت منایا گیا،مسلمانان بنگلور کی تقریب، خراج عقیدت پیش

کراچی (پی پی آئی)’شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے“ کے تاریخی قول کے مطابق زندگی بسر اور شہادت قبول کرنے والے شیر میسور ٹیپو سلطان کا224واں یوم شہادت4مئی کو منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان 1750 میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے،انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپونے4 مئی1799کو انگریزوں کے خلاف جنگ کے دوران شہادت پائی تھی۔کراچی میں مسلمانان بنگلور نے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا۔