ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بہاولنگر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

بہاولنگر (پی پی آئی)پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔ بہاولنگر میں تھانہ صدر کے علاقے سکھ رام پورہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمین کے تنازع پر مخالفین نے نوجوان کی جان لے لی جبکہ والد زخمی ہوا ہے، حملہ آور ملزم فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اور جاں بحق نوجوان کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ اشفاق اور زخمی کی یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔