پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت دورے کے دوران توجہ صرف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس پر مرکوز ہو گی: بلاول

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول زرداری بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کے دورے پر توجہ صرف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس پر مرکوز ہو گی۔جمعرات کو انڈیا کے دورے پر روانگی سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے اس دورے کے دوران پوری توجہ صرف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس پر مرکوز ہو گی۔اس دورے کے دوران میں دوست ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے لیے پر امید ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوا کے دورے پر میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہا ہوں اور میرا اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور اس کے چارٹر کے ساتھ مضبوط عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔میں اس تنظیم کے ساتھ منسلک ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات و مذاکرات کے لیے پر امید ہوں۔