ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹکٹوں کی فروخت کا الزام

سیلاکوٹ(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر پی ٹی آئی نے وزیردفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔نوٹس پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا ہے، اور سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا ہے، سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد عائد کیا، اور میڈیا پرعمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف چیئرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کریں، اور ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 ارب روپیہ ہرجانہ ادا کریں، معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔