متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز شریف نے عدلیہ پر تنقید کے لیے خواجہ آصف کو رکھا ہوا ہے، پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے عدلیہ پر تنقید کے لیے خواجہ ا?صف کو رکھا ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن کے خوف سے عدلیہ کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، یہ لوگ الیکشن سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں کیونکہ یہ جانتے ہیں الیکشن میں شکست یقینی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم میں عمران خان جیسا ایک بھی لیڈر نہیں ہے، عمران خان کا سیاسی قد پوری پی ڈی ایم سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بزرگوں پر گولیاں چلوائیں، لوگوں کی ا?ہیں رانا ثنااللہ کا پیچھا کر رہی ہیں۔