سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع،نیب کو قانون کی پاسداری کی ہدایت

لاہور(پی پی آئی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کو نیب آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے نیب کو بھی قانون کی پاسداری کی ہدایت کر دی۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کر دی جبکہ انہیں 10 مئی کو نیب آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عثمان بزدار اور نیب دونوں فریق قانون کی پاسداری کریں۔ دوران سماعت عثمان بزدار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عثمان بزدار نے سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں۔