سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مشکل حالات میں چین کی حمایت پر شکر گزار ہیں:بلاول بھٹو

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھیں گے۔پی پی آئی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے چینی وزیر خارجہ چن شن گانگ کیساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے دوران کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں۔ چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی، وزیراعظم شہباز شریف چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔ آصف زرداری اور نوازشریف نے چین کے ساتھ اہم منصوبے شروع کئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، سی پیک دونوں ممالک کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔ تمام ایشوز پر چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ مشکل حالات میں چین کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔