پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور راجہ خرم نواز سمیت 180 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کیتحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی 4 خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی 4خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے شہر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔