پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد کے بعد سرگودھا میں تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن شروع ہے: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد اب سرگودھا میں تحریک انصاف پر کریک ڈاؤن شروع ہے جہاں پانچ چیئرمین یونین کونسل کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرگودھا تحریک انصاف کے صدر اسامہ میلہ کے مطابق گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ آئین اور عدلیہ سے یکجہتی ریلی کے بعد شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف کے دو سو سے زیادہ ٹکٹ ہولڈر اور ممبران کو اینٹی کرپشن کے نوٹس آ چکے ہیں اور محکمہ اینٹی کرپشن کا ایک ہی مطالبہ ہے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کریں، اس فسطائیت کا مقابلہ کیا جائیگا اور انشاللہ اس فسطا ئی سرکار کو مکمل شکست ہو گی۔