بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی بار بار حساس اداروں پر الزمات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے حاضر سروس فوجی اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے حکام پر الزامات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔سماجی راربطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر عمران خان کے جواب پر رد عمل دیتے ہو ئے وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان بار بار حساس اداروں پر الزمات لگا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ اس طرح کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات سے وہ اپنے کارکنان کو اکسا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔ایک طرف اداروں پر الزامات تو دوسری طرف ان سے ملاقاتوں کی درخواستیں کررہے۔ عمران خان پر گزشتہ سال 3 نومبر کو حملہ ہوا جس کی ہم سب نے مذمت کی، جنوری 12 تک ان کی پنجاب میں حکومت قائم تھی۔ان کی صوبائی حکومت نے اس حملے کے حوالے سے کیا تحقیقات کی؟۔