نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو حراست میں لیے جانے پر آئی جی، سکریٹری داخلہ اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے ردعمل میں چیمبر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ واقعے میں توڑ پھوڑ ہوئی، جو بھی ذمہ دار ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔وکلا نے استدعا کی کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے باہر جانے نہ دیا جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پہلے اس کا تعین کر لیا جائے کہ انھیں کس کیس میں حراست میں لیا گیا۔ادھر رینجرز نے عدالت میں سکیورٹی کا انتظام سنبھال لیا ہے۔