اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، یوٹرن اور اداروں پر حملوں سے عبارت ہے، آپ نے وفاق کی جانب سے تعاون کی پیش کش کو مسترد کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں سے نکلنے کے بعد سے پاک فوج کو بحثیت ادارہ تنقید کا نشانہ بنانا عمران خان نے وطیرہ بنا لیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے تعاون کو مسترد کیا اور قانونی پیش رفت کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کے احاطے میں تحریک انصاف کے سپورٹرز نے حکومتی وفد میں شامل اراکین جن میں خاتون بھی شامل تھیں کو ہراساں کیا مگر عمران خان کے پارٹی رہنماؤں نے اس کی مذمت کرنے کی بجائے بغلیں بجائیں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کریش میں شہید ہونے والوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم کس کی ہدایت پر چلائی گئی، ایسے اخلاق سے عاری افعال ہمارے سیاسی کلچر کا کبھی حصہ نہیں رہے۔ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کے الزامات لگنے کے باوجود آپ کس طرح ملک کے آئینی سیاسی نظام کو الٹانے کا دعوی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں جنگل کے قانون کے بیانئے پر آپ کو رائے ہوں کہ ان تاریک راستوں پر مزید آگے نہ بڑھیں۔