جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی اہلیہ اور بھائی گرفتار

کوئٹہ(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کے قاسم خان سوری کے بھائی کو گرفتار کیا، قاسم سوری گھر پر موجود نہیں تھے، قاسم سوری کے گھر چھاپہ رات گئے مارا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قاسم سوری نے کہا کہ پہلے میری اہلیہ کو پی ڈی ایم نے ڈی چوک پر پرامن احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا اب میرے بھائی بلال خان سوری کو معصوم بچوں اور گھر کی عورتوں کے سامنے گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے بجائے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی بد ترین فسطائیت پاکستان میں اس وقت جاری ہے، جیت پھر بھی حق کی ہوگی اور باطل کو زوال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے قاسم سوری کے بھائی سمیت شہر بھر سے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ناصر آغا ایڈووکیٹ، محمد شریف، سلطان فاروق شامل ہیں، حمیداللہ، طیب، سید اسراراللہ، مصطفیٰ، سید خلیل، مبشر اور قیام الدین بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔