خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کا معاملہ، پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملے میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی،وکیل نے حاضری کی درخواست دائر کی جو عدالت نے مسترد کردی، جج اعجاز احمد نے کہاکہ عبوری ضمانت کیلئے درخواست گزار کا پیش ہونا لازم ہے۔یاد رہے کہ پرویز الٰہی کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کردی۔ چوہدری پرویزالٰہی پر بطور وزیراعلیٰ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام ہے۔