خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر مزید 7مقدمات درج: پو لیس

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور پولیس نے پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قیادت شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر کے خلاف قتل، ڈکیتی، پولیس پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان سمیت دیگر الزامات کے تحت سات مقدمات درج کیے ہیں جن میں سے چار مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ذ را ئع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لاہور کینٹ میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملہ کرنے، 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹنے اور اسے آگ لگانے کے لیے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 20 دیگر جرائم کے تحت سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان کے خلاف یہ مقدمہ ڈی ایس پی اشفاق رانا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت کئی دیگر سینئر رہنماؤں اور 1500 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید نے مسلحہ ہو کر مشتعل ہجوم کی قیادت کی جو بعد میں لاہور کینٹ کے علاقے کی طرف جاتے ہوئے پرتشدد ہو گئے۔ڈی ایس پی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ انھوں نے فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے انھیں پولیس پر حملہ کرنے اور سرکاری و نجی املاک نذر آتش کرنے کی ہدایت کی ہے۔