پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں بنیادی انسانی حقوق ختم ہوچکے ہیں:فرخ حبیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں بنیادی انسانی حقوق ختم ہوچکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ قوم چیف جسٹس کی طرف دیکھ رہی ہے، چیف جسٹس اس ظلم کے خلاف نوٹس لیں۔پی ٹی آئی رہنما ؤں کی گرفتار ی پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ فرخ حبیب نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری،مسرت جمشید چیمہ اورملیکہ بخاری کو اٹھا لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ؤں کو گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد سے اٹھایا گیا،پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق ختم ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری سمیت دیگر رہنماؤں کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے نقص امن کے خطرے کے باعث ایم پی او کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اب انھیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ ایم پی او یا مینٹیننس آف پبلک آرڈر 1960 کا قانون ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسلام پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایم اپی او یعنی نقصِ امن کے قانون کے تحت جب کوئی شخص گرفتار ہوتا ہے تو اسے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر گرفتار کیا جاتا ہے اور براہ راست جیل بھجوا دیا جاتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ’کیونکہ ان افراد کو پہلے ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم سے گرفتار کیا گیا ہے اس لیے انھیں 24 گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔