سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)صدر مملکت ڈا کٹر عارف علوی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے اور جبر اور گرفتاریوں کی بجائے سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے۔اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے ملکی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ان کے ساتھ دست درازی کے بعد پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر پریشان، حیران اور شدید صدمے میں ہوں۔صدر نے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی دل سوز، افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔ ’چند شرپسندوں نے جس طرح سرکاری املاک بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔عارف علوی نے کہا کہ ’میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے۔ میں ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پرزور اپیل کرتا ہوں۔