ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ سے فراڈ کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب اپیل خارج

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے عوام سے 56 کروڑ کے فراڈ کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب اپیل خارج کردی۔ پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں عوام سے 56 کروڑ کے فراڈ کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل نیب نے کہاکہ ملزم لطیف شاہ 2014 سے 5 سال مفرور رہا،ملزم لطیف شاہ 2019 میں گرفتار ہوا، ایک سال بعد ضمانت مل گئی،فراڈ کی شریک ملزمہ مسلم بی بی تاحال مفرور ہے،ملزم لطیف شاہ کے دوبارہ مفرور ہونے کے خدشہ پر ضمانت منسوخی کی جائے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ملزم ضمانت کے بعد سے ابتک مفرور نہیں ہوا،ملزم کی ضمانت کو 4 سال ہو گئے ہیں؟خدشات کی بنا پر ضمانت خارج نہیں ہو سکتی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جب ملزم تعاون کر رہا ہے تو ضمانت منسوخی کا جواز نہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب اپیل خارج کردی۔