ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرنیٹ سروس کی بندش سے سندھ میں نقل مافیا مفلوج

حیدرآباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے مظاہرین کی جانب سے پر تشدد احتجاج کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ہنوز معطل ہے، جس کے باعث اندرون سندھ جاری نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں نقل کا عمل رک گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث واٹس ایپ گروپس کے ذریعے نقل کرانے والا مافیا بھی ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے نقل کرانے کی رسائی نہ ہوسکی، لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام آج دسویں جماعت کے بائیولوجی کا پرچہ بھی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا، انٹر نیٹ بند ہونے کی وجہ سے نقل مافیا کی جانب سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سوالات کے جوابات حل کرانے کی کوشش ناکام رہی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہانٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے، انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔