کراچی /اسلا م آ باد(پی پی آ ئی) پولیو سے نجات دلانے کا مشن،ملک گیرانسداد پولیو مہم کا آغازآج 15 مئی سے شروع ہوگا۔خیبرپختونخوا،پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے71اضلاع میں 22ملین سیزائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں مکمل طورپرجبکہ 11 اضلاع میں افغان پناہ گزین کیمپس میں چلائی جائے گی۔پنجاب کے 12 اضلاع اور اسلام آباد میں 1کروڑ 12لاکھ 81ہزار318بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سندھ کے 17 اضلاع میں 61 لاکھ 74 ہزار 456 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔بلوچستان کے19 اضلاع میں 17 لاکھ 66 ہزار992بچوں کی پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت نے والدین پرزور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کو زندگی بچانے والی پولیو ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ پولیو وائرس سے محفوظ رہیں۔کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے۔اگرکل بچّے کو چلنا ہے۔
Next Post
سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
Sun May 14 , 2023
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔حکام نے بتایا کہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اورگوجرنوالامیں کی گئیں، اور اس دوران سلمان، […]
