پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی ادارہ شماریات کا نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی ادارہ شماریات نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق اس حوا لے سے صوبائی مردم شماری کمشنرز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو جاری مراسلے میں وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کا فیلڈ ورک 15 مئی تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مردم شماری میں اب تک 5 بار توسیع کی جا چکی ہے، یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کی ابتدائی ڈیڈ لائن 4 اپریل تھی۔خیال رہے کہ 28 اپریل کو ملک بھر میں مردم شماری کا عمل 4 بار کی توسیع کے باوجود مکمل نہ ہونے کے باعث مردم شماری کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کا اعلان کر دیا گیا تھا۔مردم شماری کا عمل سب سے پہلے 4 اپریل تک مکمل کیا جانا تھا، جس میں پہلے 10 اپریل، پھر 15 اپریل، تیسری مرتبہ 20 اپریل جبکہ چوتھی بار 30 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔