اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہرعوامی ریلی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی گئی۔پی ڈی ایم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو دی گئی درخواست میں 15 مئی کو ڈی چوک پر عوامی اجتماع کی اجازت طلب کی ہے، درخواست میں ریلی کی اجازت کیساتھ ساتھ سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔درخواست صدر مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری، سیکرٹری جے یو آئی مفتی محمد عبداللہ اور صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویڑن ابرار احمد کی جانب سے دی گئی ہے۔اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن اسلام آباد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاکہنا ہے کہ احتجاج کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے، پورے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے کارکن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی درخواست میں احتجاج کا لفظ شامل ہے دھرنے کا لفظ شامل نہیں ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر سے جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
Next Post
آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
Sun May 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آٹے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 240 روپے مہنگا ہوا ہے، اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 373 روپے کی سطح پر پہنچ […]
