اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڈ نے کہا کہ القادرٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک و قوم کے 60 ارب روپے لوٹے، اور کی کرپشن اور چوری پکڑی گئی ہے، عمران خان نے بند لفافے پر کابینہ سے منظوری لی، وزرا کو پتا بھی نہیں تھا کہ لفافے کے اندر کیا ہے۔عمران خان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، اور 458 کنال زمین القادر ٹرسٹ کے نام پر لی، جس کے ٹرسٹی خود عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں، القادرٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، ان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پرشرپسندوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔عمران نے ملک و قوم کے60ارب روپے لوٹے۔
Next Post
ملک میں جاری بحرانوں کی ذمہ داری عمران خان کی ہے:پیپلز پارٹی
Sun May 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دی ہے، پیپلز پارٹی بھی کانسٹی ٹیوشن ایوینو پر بھرپوراحتجاج کرے گی۔پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما نئیر بخاری نے […]
