شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کور کمانڈر ہاوس پر دھاوا لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی کی خود ہجوم سے بات چیت کی کوشش، ویڈیو بھی سامنے آگئی

لاہور (پی پی آ ئی)کور کمانڈرفورکورلاہور لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی اور ان کی فیملی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں کور کمانڈر ہاوس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سادہ لباس میں موجود جنرل کو مشتعل ہجوم سے بات چیت کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران لاہور کے کور کمانڈر ہاوس پرسیاسی جماعت کے کارکنان کی طرف سے دھاوا بولا گیا جس دوران لوٹ مار کے علاوہ عمارت کو آگ لگادی گئی تھی۔ انکشاف ہوا ہے کہ خود کور کمانڈر نے بھی مظاہرین سے بات چیت کی کوشش کی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ کور کمانڈرفورکورلاہور لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی اور ان کی فیملی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں کور کمانڈر ہاوس میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر دھاوا بولا گیا اور ہجوم نے جلا دیا، سادہ لباس میں موجود جنرل کو مشتعل ہجوم سے بات چیت کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔