پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف مقدمات پر کارروائی روکنے کا تحریری حکم جاری

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں ان کیخلاف قائم 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔عدالت عالیہ نے عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق آج کے دن تک عمران خان پر پنجاب میں کریمنل کے 9 مقدمات درج ہیں، عمران خان کے خلاف 7 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، ایک مقدمہ خارج اور دوسرے مقدمے سے بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ 26 مئی کو ساڑھے 9 بجے سماعت ہو گی، ایسوسی ایٹ وکیل کے مطابق عمران خان کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔