پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے:منظور وسان

کرا چی(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکوالیکشن کروائے۔انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں،ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، بات ایمرجنسی سے بھی آگے جا سکتی ہے۔منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں۔ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کیساتھ سوچ سمجھ کرفیصلے لینے چاہئیں، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔