عمران نے افواج پاکستان کیخلاف سازش کی، سرعام پھانسی دینی چاہئے،راجہ ریاض

اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی،ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے، عمران خان کو سرعام پھانسی دینی چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وہ کچھ کردیا جو آج تک بھارت نہیں کر سکا، اس شخص کو دیکھ کر ویلکم کہاجاتا ہے،عمرانی فتنے نے وہ کام کر دکھا جو دشمن نہیں کر سکا۔اپوزیشن لیڈر کاکہناتھا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی،ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے،ان کامزید کہناتھا کہ شرپسندوں نے کور کمانڈر کے گھر کو جلایا،ہمارے جہازوں کوبھارت آج تک گرا نہیں سکا،آج ملک دشمنوں اور غداروں نے طیاروں کو آگ لگا دی،انہوں نے ریڈیو سٹیشن پشاور کو آگ لگا دی۔

Next Post

تحریک انصاف پر پابندی اورمجھے 10 برس مقید رکھنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

Mon May 15 , 2023
لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب لندن پلان کھل کر سامنے آچکا ہے۔بغاوت کی آڑ لے کر مجھے آئندہ دس برس کے لئے قید کرنے کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ یہ بشریٰ بیگم کو زنداں میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچانا چاہتے […]