خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف پر پابندی اورمجھے 10 برس مقید رکھنے کا منصوبہ ہے، عمران خان

لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب لندن پلان کھل کر سامنے آچکا ہے۔بغاوت کی آڑ لے کر مجھے آئندہ دس برس کے لئے قید کرنے کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ یہ بشریٰ بیگم کو زنداں میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچانا چاہتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی بڑی اور وفاقی جماعت تحریک انصاف پر پابندی لگا دیں گے، یہ انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا پوری طرح بند کردیں گے۔پولیس خواتین سے بدتمیزی وبدسلوکی میں مصروف ہے، فضل الرحمان والے تماشے کا مقصد چیف جسٹس کو مرعوب کرنا ہے،عمران خان نے کہا کہ خون کے آخری قطرے تک حقیقی آزادی کیلئے لڑوں گا۔