بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں اور بندوق برداروں کو مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو پیغام میں نے 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس میں بچھائے گئے قتل کے جال میں سے بحفاطت بچ نکلنے کے بعد ریکارڈ کروایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی کہ جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان شااللہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا کہ گھیراؤ کرنے والے، بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔