شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائپر ٹینشن ڈے منایاگیا

کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدھ کے روز ہائپر ٹینشن ڈے منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد ہائپر ٹینشن کی وجوہات جاننا اور اس سے بچاؤ کی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائپر ٹینشن سے متعلق آگاہی کے دن کے طور پر منایا جاتاہے، رواں سال یہ دن ہائی بلڈ پریشر کو درست چیک کریں، کنٹرول کریں اور لمبی زندگی جئیں کے سلوگن کے ساتھ منایا گیا۔ہائپر ٹینشن بلند فشار خون کی ایک میڈیکل اصطلاح ہے، بلند فشار خون کے مسائل سے متعلق ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ مختلف وجوہات ہیں، یہ مرض تیزی سے 30 اور 40 سال کے درمیان عمر کے لوگوں میں بڑھ رہا ہے جس کی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا اور خراب طرز زندگی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ اور ورزش کی کمی آپ کو ہائپر ٹینشن میں مبتلا کرسکتی ہے، اس مرض سے بچنے کیلئے متوازن غذائیں اور بھرپور نیند لیں تاکہ دماغ کو آرام مل سکے۔