شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں 31 مئی تک توسیع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید کسی کیس میں 31 مئی تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل پیش ہوئے اور کہا کہ کچھ مہلت دے دیں تو تفصیلات فراہم کردیں گے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی، ساتھ ہی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی گئی۔