پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چلم جوشی فیسٹیول‘شرکت کیلئے سیاحوں کے وادی کیلاش میں ڈیرے

چترال(پی پی آ ئی) کیلاش قبیلے کے صدیوں پرانے تہوار ’زوشی (چلم جوش)‘ کا آغاز ہوگیا جس میں شرکت کے لئے ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے وادی بمبوریت میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔چترال میں مْقیم کیلاشی قبیلہ ہرسال موسم بہار کی آمد پر مئی کے مہینے میں قدیمی تہوار’زوشی‘ مناتا ہے جس میں کیلاش قبیلے کی خواتین مخصوص لباس زیب تن کیے روایتی رقص پیش کرتی ہیں۔موسم بہارمیں منائے جانے والے اس تہوار میں دْودھ تقسیم کیا جاتا ہے اور نئے شادی شدہ جوڑے بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔کیلاش کی تینوں وادیوں میں زوشی تہوار کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں جس کو دیکھنے کے لیے ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال چترال کا رخ کرتی ہے۔