شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نام لے ہی رہے ہیں تو تمام لیڈر شپ کا لیں، سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے‘: حبا فواد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنماؤں کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو برابری کا سلوک کر نا چا ہئے۔ یاد رہے کہ بدھ کی دوپہر عمران خان نے اپنی پارٹی کے زیر حراست رہنماؤں بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شہریار آفریدی اور اْن کی اہلیہ، شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کا ذکر نام لے کر اپنی ٹویٹ میں کیا اور ان کے خلاف ہونے والے پولیس ایکشن کی مذمت کی۔تاہم یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد فواد چوہدری کی اہلیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خان صاحب دوسرے لوگوں کے نام لکھتے ہوئے آپ فواد چوہدری، ملائیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ تحریک انصاف کے دیگر زیر حراست لیڈروں، خواتین اور مرد کارکنوں اور بچوں کا نام لکھنا بھی بھول گئے،یہ مشکل وقت ہے لیکن خان صاحب اس وقت ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔