ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے

کراچی (پی پی آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تاحال عوام تک نہ پہنچ سکا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال کرایوں میں کمی نہیں کی گئی ہے۔، پی پی آئی کے مطابق مسافروں سے پرانے کرائے وصول کیے جانے لگے، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد ایک سو سے 200 روپے تک اضافہ کیا جاتا تھا۔مسافروں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریلیف کے بعد ٹرانسپورٹرز ریلیف دینے میں ناکام ہیں، حکومت کو اس بارے سوچنا چاہئیں کہ غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے۔اگر حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دے ہی دیا ہے تو اب پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیے، دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اسپئیر پارٹس عملہ کی تنخواہیں بڑھانا پڑ رہی ہیں اس لئے کرایوں میں کمی ممکن ہی نہیں۔