ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسداد دہشت گردی عدالت میں اسدقیصر کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر

اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر و دیگر کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل شیرافضل مروت نے درخواست دائر کی، اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر تو گرفتار نہیں، ان کا بتایا گیاہے کہ وہ آجائیں گے، جس پر وکیل شیر افضل نے کہا کہ عدالت اگر سکیورٹی فراہم کرے اور گارنٹی دے کہ گرفتاری نہیں ہوگی تو آجاتے ہیں۔اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی پروٹیکشن نہیں مانی جارہی تو ایٹی سی تو پھربھی لوئر کورٹ ہے، یہ بات درست ہے کہ ہائیکورٹ کی پروٹیکشن پر عمل نہیں کیاجارہا۔جج نے استفسار کیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت اسدقیصر اور دیگر کو آج استثنی دیاجائے۔وکیل شیرافضل نے کہا کہ چار،پانچ دنوں تک توسیع دی جائے، حالات ٹھنڈے ہو جائیں گے، جس پر اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ چار، پانچ دنوں تک کیا گارنٹی ہے کہ حالات ٹھنڈے ہو جائیں گے۔اس پر وکیل شیر افضل نے کہا کہ اگر حالات ٹھنڈے نہ ہوئیتو پی ٹی آئی قیادت اندرجانیکیلیے تیارہے