بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اپریل میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 29فیصد کمی

کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سال بہ سال کم ہو رہی ہے سال گزشتہ کے مقابلہ میں امسال یہ تقریباً 29 فیصد کم ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے اس کی بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے سنگین خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے ڈیفالٹ جیسی صورتحال کا سامنا ہے، جولائی تا اپریل 23-2022 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی 13 فیصد کی کمی آئی ہے۔اسٹیٹ بینکنے رپورٹ کیا کہ اپریل میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 12 کروڑ 16لاکھ ڈالر رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 17 کروڑ 6 لاکھ ڈالر۔مالیاتیماہرین کا خیال ہے کہ مسلسل سیاسی عدم استحکام نے ایک سال سے جاری طویل بحرانی سال کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مجروح کیا ہے جہاں اس معاشی بحران نے معیشت کو مفلوج کر دیا ہے جس کی جلد بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ماہرین کو آنے والے مہینوں میں غیر ملکی رقوم میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے بالخصوص اگر یہ سیاسی بحران حل نہ ہوا تو یہ بحران مزید ابتر ہو جائے گا۔