پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عسکری وسول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عسکری وسول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں،حملے کرنے والے کے ٹرائل آئین کے مطابق ملٹری کورٹس کے تحت ہوں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سیاسی بحران ضرور ہے لیکن بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا،9 مئی کوراولپنڈی، میانوالی اور لاہور میں پرتشددواقعات ہوئے،واقعات کے دوران پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے عسکری تنصیبات پر حملے کئے۔خواجہ آصف کاکہناتھا کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں میں بھی گرفتار ہوا تھا،میرا لیڈر، میری سیاسی پارٹی کے کئی لوگ گرفتار ہوئے تھے،ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی،ہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کئے۔وزیر دفاع کاکہناتھا کہ عسکری وسول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں،سیاسی اختلافات ضرور لیکن مطلب یہ نہیں کہ سرکاری وعوامی املاک پر حملے کئے جائیں،شرپسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات پر حملے کئے، ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ حملے کرنے والے کے ٹرائل آئین کے مطابق ملٹری کورٹس کے تحت ہوں گے،ہم نئی عدالتیں اور نئے قوانین نہیں بنا رہے، پہلے سے قوانین موجود ہیں،ایسے ملزموں کے پاس ہائیکورٹس اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہو گا۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے۔