ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا سندھ پولیس کے افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کا نوٹس

کراچی (پی پی آئی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ پولیس کے افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ پولیس میں گریڈ 18 اور 19 افسران کے تبادلوں کی اطلاعات ملی ہیں، یہ تقرریاں اور تبادلے الیکشن رولزکی خلاف ورزیاں ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ تقرریاں اور تبادلوں کے تمام احکامات واپس لیں۔صوبائی الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے تک تقرری و تبادلے روکے جائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی تقرری اور تبادلے نہیں ہوسکتے۔