ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 13مثبت کیسز رپورٹ،ایک مریض جاں بحق

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 13مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار693افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا،جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔

Next Post

عمران نیازی صرف این آر او چاہتے ہیں: عابد شیر علی

Fri May 19 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی صرف این آر او چاہتے ہیں،ان کے پاس اپنے جرائم کا کوئی جواب ہی نہیں ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما […]