ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مند پشین بارڈر مارکیٹ اورگبد پولان ٹرانسمیشن لائن منصوبوں سے سماجی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مندپشین بارڈر مارکیٹ اور پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کے مشترکہ افتتاح سے سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے ساتھ انتہائی تعمیری اورنتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے اور ہم نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کو تیزکرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہم نے مستقبل کے تعاون کے روڈ میپ کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور بجلی کے شعبوں کو ترجیحات بنایا ہے، اس مقصد کے لییآزاد تجارت کے معاہدے پر کام کی رفتار تیزکرنے کوترجیح دی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی منڈیوں کے ذریعے تجارت کی بڑی گنجائش ہے جن سے ہم استفادہ کریں گے۔ میں ان تمام لوگوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے 2009 سے زیر التوا ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی ریکارڈ چار ماہ میں تکمیل کو یقینی بنایاہے۔