ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، مذمت کرتا ہوں: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں دہشتگردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کر رہا ہے، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا، میڈیا کو اپنا گھر کھول کر دکھا دیا، دہشت گردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑوں گا۔عمران کان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرف ملک کی بدنامی ہوئی، خوف کی فضامیں ملک نہیں چل سکتا، سات ہزار لوگوں کو گرفتار کر کے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے، مشرف کے دور میں اس طرح نہیں ہوا تھا، ضیاکے دور کا علم نہیں مگر اتنا بڑا کریک ڈاؤن پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ بنیادی حقوق ختم ہو کر رہ گئے ہیں، اب عدلیہ ہی ہے جو بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے، جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا، اتنا ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کے آنے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہم تو 11 ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔