پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا: بلوم برگ

کراچی(پی پی آئی) معاشی معاملات پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا جس سے ملک میں مزید مہنگائی ہوگی۔بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے، رواں ماہ عمران خان کی گرفتاری کے واقعہ سے معاملہ مزید بگڑا، جون کے بعد ڈیفالٹ کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، آئی ایم ایف سے مزید کوئی پے منٹ نہیں ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے معاملات بھی تعطل کا شکار ہیں اور ان سب کا تعلق آئی ایم ایف کی منظوری سے ہے، جون اور جولائی سے لے کر ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں مگر ہمارے فارن ریزرو 4 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں، اس سے خطرات بڑھتے جائیں گے اور پاکستانی کرنسی پر پریشر بڑھے گا۔رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 300 روپے سے بھی زائد پر ٹریڈ ہو رہا ہے تو لگتا یہ ہے کہ نئے مالی سال میں ملکی معاشی صورت حال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔