ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرے بچوں کے نام سے ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے: جمائما اسمتھ

لندن (پی پی آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی عوام کو خبردار کردیا۔ پی پی آئی کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرزانہ امجد نامی ایک صارف کے سوال کے جواب میں ایلون مسک کا ٹوئٹر پر اصل اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے بلیو ٹکس کی بحالی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ میرے بچوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جوکہ ایک سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں نے پاکستان سے بنائے ہیں۔ اْنہوں نے لکھا کہ ’یہی وہ چیز ہے جس کا مجھے اس وقت ڈر تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاونٹس کی تصدیق کے لیے موجود بلیو ٹکس کو ہٹا دیا تھا‘۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوال کرنے والی ٹوئٹر صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سوشل میڈیا پر آنے کا کوئی ارادہ ہے‘۔