کوٹ غلام محمد میں مزدا کوچ کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل موقع پر ہی ہلاک

واپڈا کی نجکاری کے خلاف خیرپور میں سپیکو آفس کی تالا بندی

ٹھٹھہ میں عدالتی حکم پر زمین واگزار کرانے کے دوران پولیس پر حملہ ایس ایچ اوسمیت 3اہلکار شدید زخمی

کراچی لائنز ایریا اور قائدآباد میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی

کراچی ماری پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قریب پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار ، پولیس اہلکار زخمی

کورنگی میں ٹرسٹ کے مقام پر ایک کثیرالمقاصد ٹینس کورٹ قائم ہوگا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کا نام نہاد ’امریکی سازش‘کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا نام نہاد ’امریکی سازش‘کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا، جنہوں نے خط لہرا کر امریکہ پر حکومت گرانے کا الزام لگایا وہ آج امریکی ارکان کانگریس کی منت سماجت کر رہے، عمران خان نے ایک سال تک امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اب رکن کانگریس کو اپنے حق میں آواز اٹھانے کی گزارش کررہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیاز نے اس وقت بھی اپنی سیاست کی خاطر ملکی خارخی مفادات کے خلاف سازش کی تھی، اب پھر سازشیں گھڑ رہے کہ ان کے حق میں بیرونی ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں، کیا عالمی دنیا عدالتی سہولت کاری، رلیف اور 9 مئی کے شرمناک واقعات سے غیر واقف ہے؟۔وفاقی وزیر نے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ جب عمران خان کی فسطائی حکومت نے ہماری قیادت کے خلاف جھوٹے کیس چلائے اور ان کو جیل بھیجا، تو کیا ہم نے بیرونی دنیا سے ملکی معاملات میں مداخلت کی درخواستیں کی تھی؟ عمران خان نے احتساب کی نام پر سیاست کی ہے، اب خود احتساب اور جوابدہی سے بچنے کے کیلئے عالمی دنیا کی طرف دیکھ رہے۔