سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پاکستانی معیشت کا حب ہے،کرا چی کماتا ہے تو پورا پاکستان پھلتا پھولتا ہے:مصطفیٰ کمال

کرا چی(پی پی آ ئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستانی معیشت کا حب ہے،کرا چی کماتا ہے تو پورا پاکستان پھلتا پھولتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کا حب ہے، ملک کی 50 فیصد برآمدات اس شہر سے جاتی ہیں اور کراچی کماتا ہے تو پورا پاکستان پھلتا پھولتا ہے۔مردم شماری کے حوالے سے ا نہوں نے کہا کہ آج مشکل سے ملک میں کوئی اچھی خبر مل رہی ہے، ہم کہہ رہے ہیں مردم شماری میں ہماری گنتی پوری کرلو، اگر کراچی کی مکمل آبادی گن لی جائے تو کیا ہو جائے گا۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 98 فیصد مردم شماری مکمل ہوگئی، آج تک کراچی کی آبادی میں تقریباً 50 لاکھ لوگوں کا اضافہ ہو چکا لیکن ان لوگوں کو گنے بغیر آپ 98 فیصد مردم شماری مکمل کر چکے ہیں۔ ہم بلدیاتی انتخابات کی سلیکشن کو نہیں مانتے، ہمارے بائیکاٹ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچا ہے۔کے الیکٹرک کے لائسنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیسے ٹیلیکام کمپنی میں لوگوں کے پاس آپشن ہے، اسی طرح بجلی کے نظام میں بھی آپشن ہونا چاہئے، ایک سے زائد کمپنیوں کے پاس لائسنس ہونے سے عوام کو ہی فائدہ پہنچے گا۔