ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ درج

ژوب (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی،اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے، خود کش حملہ آور کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر نامعلوم مسلح شخص نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔