پشاور (پی پی آئی) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر کے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چنیوٹ سے ضلعی عہدیدار ذوالفقار علی شاہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں۔ لوگوں کے دل میں نفرت پیدا کی گئی۔ ملک دشمنی میرے خون میں ہی نہیں ہے، ریاست کے خلاف نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، معاشرے میں پھوٹ ڈالنے کی روایت ختم ہونی چاہئے۔
Next Post
عالمی برادری قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فنڈ قائم کرے: اقوام متحدہ میں پاکستان کا مطالبہ
Sat May 20 , 2023
نیویارک(پی پی آئی)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک مختص فنڈ قائم کرے کیونکہ اقوام متحدہ نے ایسی آفات پر عالمی ردعمل کو کمزور اور ناکافی قرار دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی […]
